عشرہ مجالس محرم الحرام

عشرہ مجالس محرم الحرام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) امام بارگاہ عطیہ اہلیبتؑ ڈاکٹر سید ریاض علی شاہ 21،نکلسن روڈ میں یکم محرم الحرام تا 9محرم الحرام میں مجلس عزاء سے روزانہ 7بجے صبح مولانا پروفیسر سید ذوالفقار حسین نقوی آف کراچی ’’قرآن اور امام مہدیؑ ‘‘ کے موضوع پر خطاب کریں گے۔ امام بارگاہ بلاک سیداں اسلام پورہ کرشن نگر میں یکم محرم الحرام تا 10محرم الحرام مجلس عزا سے علامہ سید زبیر عباس عابدی آف کراچی روزانہ 4بجے سہ پہر خطاب اور ذاکر قیصر مصطفی سوز خوانی کریں گے۔