گڑبڑ کرنیوالے سٹوڈنٹس کے کوائف پولیس کے حوالے ‘ لڑائی کی باقاعدہ انکوائری شروع

گڑبڑ کرنیوالے سٹوڈنٹس کے کوائف پولیس کے حوالے ‘ لڑائی کی باقاعدہ انکوائری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹاف رپورٹر) زکریا یونیورسٹی میں لڑائی جھگڑے کے واقعات کے بعد(بقیہ نمبر41صفحہ7پر )

گزشتہ روز امن رہا ، پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی جبکہ پولیس کے اعلیٰ افسربھی کیمپس میں موجودرتھے ، دوسری طرف یونیورسٹی انتظامیہ نے جھگڑا کرنیوالے طلبا کے خلاف کارروائی کیلئے طلبا کے کوائف پولیس کے حوالے کردئیے جبکہ یونیورسٹی میں پڑھنے والے تمام بلوچ طلبا کے کوائف بھی اکٹھے کرلئے گئے ہیں اور ان کی چھان بین کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،اطلاعات کے مطابق پرتشد د واقعات میں ملوث پی ایس ایف کے طلبانے اپنی ضمانت کرالی ہے۔ دوسری طر ف یونیورسٹی میں ہونے والے ڈسپلن کمیٹی کے اجلاس میں لڑائی کی انکوائر ی شروع کردی گئی- ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز اجلاس کے سامنے پی ایس ایف کا کوئی کارکن پیش نہیں ہوا ۔ بلوچ کونسل کے چار طلبا نے اپنابیان ریکارڈ کرایا جس کے بعد اجلاس موخر کردیا ، ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اعلیٰ حکام کی طرف سے مسلسل مانیٹرنگ کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ بھی سنجیدہ اقدامات کرنے پر مجبور ہوگئی ہے۔
گڑ بڑ ‘ حوالے