نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے پیرول میں تین روز کی توسیع کر دی گئی

نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے پیرول میں تین روز کی توسیع کر دی گئی
نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے پیرول میں تین روز کی توسیع کر دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )محکمہ داخلہ پنجاب نے سابق وزیراعظم نوازشریف ،مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفدر کے پیرول میں تین روز کیلئے توسیع کر دی ہے اور اس کا نوٹیفکیشن بھی تھوڑی دیر میں جاری کر دیا جائے گا ۔
نجی ٹی وی ’’جیونیوز‘‘ کے مطابق نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے پیرول کی مدت آج رات بارہ بجے سے شروع ہو گی اور ہفتے کی رات بارہ بجے ختم ہو گی جبکہ حکومت کی جانب سے یہ بھی کہا گیاہے کہ اگر کلثوم نوازشریف کے جنازے اور رسم قل کی تاریخ میں ردو بدل ہوتاہے تو نوازشریف کے پیرول میں مزید توسیع بھی کی جاسکتی ہے ۔محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق نوازشریف،مریم اور محمد صفدر کی پیرول پر رہائی میں مزید تین دن اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کردی گئی ہے،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نسیم نواز خود  سمری لیکر وزیراعلی آفس پہنچے جبکہ صوبائی کابینہ نے بھی نواز شریف، مریم نواز اور محمد صفدر کی پیرول پر رہائی کی مدت میں 3 روز کی توسیع کی منظوری دے دی ہے۔مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پارٹی قائد محمد نواز شریف سے کل شام 4 سے 6 بجے کے دوران اپنی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کے لیے آنے والوں سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ مرحومہبیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ 14 ستمبر 2018 بروز جمعہ شام 5 بجے شریف میڈیکل سٹی، جاتی عمرہ میں ادا کی جائے گی اور ان کے ایصال ثواب کے لیے رسم قل اور اجتماعی دعا مورخہ 16 ستمبر بروز اتوار عصر تا نماز مغرب جاتی امرا میں ہی ہوگی۔
دوسری طرف سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف اپنی بھابھی کی میت لینے کیلئے لندن روانہ ہو گئے ہیں ،بیگم کلثوم نواز کی لندن کے ریجنٹ پلازہ میں نماز جنازہ ادا کی جائے گی جس کے بعد میت کو پاکستان لایا جائے گا جبکہ خاندان کے دس سے بارہ افراد بھی ہمراہ آئیں گے ۔واضح رہے کہ گزشتہ رات نوازشریف ،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو پیرول پر اڈیالہ جیل سے جاتی امراء منتقل کر دیا گیاتھا ۔یاد رہے کہ شریف خاندان نے تینوں شخصیات کی پیرول پر 5 روز کے لیے رہائی کی درخواست دے رکھی تھی تاہم ان تینوں شخصیات  کو ابتدائی طور پر 12 گھنٹوں کے لیے رہائی ملی تھی تاہم بعد ازاں پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد رہائی کی مدت میں 3 روز کی توسیع دے دی گئی ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -