پیر محل ،تھانہ چٹیانہ میں شہری کو غیر قانونی حراست میں رکھنے پر ایس ایچ او پر مقدمہ درج
پیر محل (ڈیلی پاکستان آن لائن)تھانہ چٹیانہ میں شہری کو غیر قانونی حراست میں رکھنے پر ایس ایچ او پر مقدمہ درج کرلیا گیا،مقدمہ ڈی ایس پی نعیم عزیز کی مدعیت میں درج کیا گیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق شہری کو غیرقانونی حراست میں رکھنے پر ایس ایچ او مقدمہ درج کرلیاگیا،ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ رضوان کو کئی دن غیر قانونی حراست میں رکھا گیا،ایس ایچ او سلیم کے کارسرکار میں دلچسپی نہ لینے پر وارداتوںمیں اضافہ ہوا ،ایس ایچ او محمد سلیم کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا جا سکا۔