کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے جدہ میں واک کا اہتمام، مکہ مکرمہ میں فٹ بال میچ

  کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے جدہ میں واک کا اہتمام، مکہ مکرمہ میں فٹ بال ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جدہ (محمد اکرم اسد) جدہ میں پاکستان کے قونصل خانے  کے افسران  اور عملے نے  قونصل جنرل کی  سربراہی  میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے  کیلئے   قونصلیٹ کے قریبی شاہراہ پر“کشمیر  یک جہتی واک“ کا اہتمام  کیا   نیز قونصلیٹ کی ٹیم اور سعودی یوتھ کلب کی ٹیموں کے درمیان مکہ المکرمہ میں فٹ بال میچ کھیلا۔ خالد مجید  اور قونصلیٹ کے افسران نے  جبل رحمت مکہ المکرمہ میں کشمیری مسلمانوں اور پاکستان کی ترقی کی دعائیں کیں۔  ۔اس موقع پرقونصلیٹ کے اسٹاف اور افسران سے  گفتگو کرتے ہوئے قونصل جنرل خالد مجید   نے کہا کہ 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اور یکطرفہ بھارتی اقدامات کے بعدکشمیر  میں فوجی محاصرہ ایک سال سے زیادہ جاری ہے۔اس وقت کے، مقبوضہ خطے میں انسانی حقوق اور انسانی صورتحال بہت بگڑ گئی ہے،انہوں نے کہا  او آئی سی کا آزاد مستقل انسانی حقوق کمیشن (او آئی سی IPHRC)؛ نیز انسانی حقوق کی آزاد تنظیموں۔ سول سوسائٹی؛ متعدد ممالک کی پارلیمنٹس؛ نیز بین الاقوامی میڈیا تنظیموں نے ان غیر انسانی مظالم کی دستاویزی اور مذمت کی ہے مگر بھارت اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہے۔
واک

مزید :

صفحہ آخر -