کسی بھی ملک کی ترقی کا انحصار بہترین تعلیم پر ہوتا ہے ، وفاقی وزیر ساجد حسین طوری

کسی بھی ملک کی ترقی کا انحصار بہترین تعلیم پر ہوتا ہے ، وفاقی وزیر ساجد حسین ...
کسی بھی ملک کی ترقی کا انحصار بہترین تعلیم پر ہوتا ہے ، وفاقی وزیر ساجد حسین طوری
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوہاٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز اور ترقی انسانی وسائل ساجد حسین طوری نے کوہاٹ میں ورکرز فولک گرائمر سکولز کا دورہ کرتے ہوئے کہا  کہ کسی بھی ملک کی ترقی کا انحصار بہترین تعلیم پر ہوتا ہے، ورکرز ویلفیئر فنڈ کے زیر انتظام کوہاٹ کے تمام سکولوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا،نجی صنعتوں میں کام کرنے والے مزدوروں کے لیے رہائشی کالونیاں بنائی جائیں گی،بلاول بھٹو زرداری کی خواہش ہے کہ ہر مزدور اور غریب کا اپنا گھر ہو،خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ورکرز کالونیوں میں دستکاری مراکز قائم کیے جائیں گے۔

 ساجد حسین طوری نے ورکنگ فولک گرامر سکول نمبر 1 اور نمبر 2 کوہاٹ کا دورہ کیا اور نادرا آفس سمیت کئی ترقیاتی و فلاحی منصوبوں کا افتتاح و اعلانات کیے۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات اور رکن صوبائی اسمبلی امجد آفریدی بھی وفاقی وزیر کے ہمراہ  تھے۔دورے کے دوران سکول کے پرنسپلز اور اساتذہ نے وفاقی وزیر کو بریفنگ دی، ساجد حسین طوری کلاسز میں گئے اور طلباءسے گھل مل گئے اور ان کے مسائل سنے۔