چلاس کے عوام کو ان کی دہلیز پر علاج کی بہترین سہولیات میسر ہوں گی ، مریم اورنگزیب
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ چلاس کےعوام کوان کی دہلیزپرعلاج کی بہترین سہولیات میسرہوں گی۔
ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے دیا مر بھاشا ڈیم تعمیراتی سائٹ کادورہ کیا ، اس دوران انہوں نے چلاس کےشہریوں کیلئےعلاج،ادویات فراہمی کیلئے ہسپتال کےقیام کی ہدایت کی ، علاقےکےعوام کوعلاج کیلئےاسلام آبادکاسفرنہیں کرناپڑےگا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ ٹریفک کورواں رکھنے کیلئے بابو سر ٹاپ ٹنل سےمتعلق احکامات جاری کئے ہیں ، دیامربھاشاڈیم کو 2029 کی بجائے 2026 میں مکمل کرنےکی ہدایت کی ہے ۔