ہم تیار ہیں ، شاہین آفریدی نے ایشیاء کپ فائنل میچ کے لیے بھارت کو پیغام دے دیا

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایشیاء کپ کے اہم میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کوشکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی جس میں شاہین آفریدی نے عمدہ پرفارمنس کامظاہرہ کر کے پلیئر آف دی میچ کا اعزازحاصل کیا ، انہوں نے 19سکور کیا جبکہ باؤلنگ میں صرف17رنز دے کر 3وکٹیں حاصل کیں، میچ کے بعد گفتگو کرتےہوئے انہوں نے کہا کہ میں یہ پرفارمنس اپنی بیوی اوربچے کے نام کرتاہوں ۔ ان کاکہنا تھا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ ٹیم کے لیے شروع میں وکٹیں لے سکوں اور آج اس میں کامیاب ہوا۔ آخر میں میزبان نے ان سے کا کہ اب بھارت کے ساتھ فائنل ہے تو انہوں نے کہا کہ ہم اس کے لیے تیار ہیں۔