چیمپئنز ٹرافی پاکستان سے منتقل کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: چیف ایگزیکٹو آئی سی سی

چیمپئنز ٹرافی پاکستان سے منتقل کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: چیف ایگزیکٹو آئی سی ...
چیمپئنز ٹرافی پاکستان سے منتقل کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: چیف ایگزیکٹو آئی سی سی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیف ایگزیکٹو جیف ایلارڈائس نے تصدیق کی ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کو پاکستان سے منتقل کرنے کا فی الحال کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے منعقدہ میڈیا بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے جیف ایلارڈائس نے ٹورنامنٹ کے مقام کے بارے میں اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ آئی سی سی ایونٹس کی کامیاب میزبانی کو یقینی بنانے کے لئے پاکستان سمیت اپنے رکن ممالک کے باقاعدہ دورے کرتا رہتا ہے۔
جیف ایلارڈائس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ کسی بھی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں کھیلنے سے ہچکچاہٹ کا اظہار نہیں کیا، تمام ٹیمیں پاکستان میں کھیلنے کے لئے پرعزم ہیں، سابقہ چیلنجوں کے باوجود ایلارڈائس نے اس بات پر زور دیا کہ تمام شریک ٹیمیں پاکستان میں کھیلنے کے لئے پرعزم ہیں۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025، جسے "منی ورلڈ کپ" کے نام سے جانا جاتا ہے، 2023 کے ون ڈے ورلڈکپ میں ان کی کارکردگی کی بنیاد پر 8 ایلیٹ ٹیمیں، جن میں بھارت، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ، جنوبی افریقا، بنگلہ دیش اور افغانستان شامل ہیں۔
پاکستان اس وقت چیمپینز ٹرافی کا دفاعی چیمپئن ہے کیونکہ سابق کپتان سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے فائنل میں بھارت کو شکست دے کر انگلینڈ میں 2017 میں چیمپئنز ٹرافی جیتی تھی۔ 

مزید :

کھیل -