ربیع الاول کےمقدس مہینے میں ڈانس، گانے اور دیگر متعلقہ پروگراموں سے اجتناب کیا جائے ، گورنر سندھ کا چیئر مین پیمرا کو خط
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے 11 ربیع الاول کی عام تعطیل کے لیے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سندھ کو خط لکھ دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطا بق خط میں کہا گیا ہے کہ ربیع الاول امت مسلمہ کے لیے انتہائی مقدس مہینہ ہے۔ میری تجویز ہے کہ 11 ربیع الاول کے روز عام تعطیل کی جائے تاکہ لوگوں کو جشن عید میلاد النبیﷺ کے پروگرام مذہبی جوش و خروش سے منانے کا موقع ملے۔گورنر سندھ نے چیئرمین پیمرا کے نام بھی خط ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس ماہ مقدس میں ڈانس، گانے، فلم اور اس سے متعلقہ دیگر پروگراموں سے اجتناب کیا جائے اور اس ضمن میں ٹیلی وژن چینلز اور کیبلز آپریٹرز کوہدایات جاری کی جائیں۔خط میں گورنر سندھ نے کہا ہے کہ نبی پاکﷺ کی تعلیمات، سیرت النبیﷺ سے متعلق پروگراموں سے نوجوان نسل کی بہتر تربیت یقینی ہے۔