اچھے قابل عمل اور آزمودہ منصوبے میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے انتہائی طور پر صبر و تحمل اور غیر متزلزل قوت برادشت کا مظاہرہ کریں 

  اچھے قابل عمل اور آزمودہ منصوبے میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے انتہائی طور پر ...
  اچھے قابل عمل اور آزمودہ منصوبے میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے انتہائی طور پر صبر و تحمل اور غیر متزلزل قوت برادشت کا مظاہرہ کریں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مصنف:ڈاکٹر ڈیوڈ جوزف شیوارڈز
ترجمہ:ریاض محمود انجم
 قسط:208
ایلیکس نے اپنا سلسلہ کلام جاری رکھتے ہوئے کہا:”اپنی مصنوعات و خدمات کی فروخت کا عمل کافی حد تک مچھلی کے کامیاب شکار سے مشابہ ہے۔ اگر آپ جلد بازی کریں گے، صبر و تحمل کا مظاہرہ نہیں کریں گے تو مچھلی آپ کے ہاتھ سے نکل جائے گی۔ اور اگر میں اپنی خدمات کی فروخت کے ضمن میں جلد بازی دکھانے کی کوشش کرتا ہوں، خاص طور پر جب لاکھوں ڈالر کا بھی معاملہ ہو، تو پھر متوقع گاہک میرے ساتھ کاروبار کرنے کے ضمن میں اپنے رائے پر نظر ثانی کر سکتا ہے لیکن دوسری ملاقات کے بعد میرے لیے آسان ہو جاتا ہے کہ میں اپنے پروگرام کے متعلق ادارے کے سربراہ سے فون کے ذریعے یا ذاتی ملاقات کے ذریعے زیادہ وضاحت سے بتا سکوں اور پھر اپنے مقصد کے حصول تک میں ادارے کے سربراہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہتا ہوں۔ بعض اوقات اس تمام کارروائی میں کئی سال صرف ہو جاتے ہیں لیکن میں اپنے متوقع تقریباً تمام گاہکوں کے ساتھ اپنی خدمات کی فراہمی پر مبنی معاہدہ طے کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہوں۔“
میں نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ”میں نے کامیابی کی اس قدر زیادہ شرح کے متعلق پہلے کبھی نہیں سنا؟“ 
ایلیکس نے مسکراتے ہوئے کہا ”میں نے بھی نہیں سنا“ کافی ختم ہونے کے بعد میرے دوست نے مجھے بتایا ”تین سال ہوئے میں ایک متوقع گاہک کو قائل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ آج صبح اس نے مجھے بلایا اور کہا ”وہ میری تجویز کردہ پنشن پلان خریدنے کے لیے تیار ہے۔ میں نے اس کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں اس کے کہنے کے مطابق سہ پہر کو اس کے پاس آؤں گا تاکہ حتمی معاہدے کی تفصیلات طے کی جاسکیں۔ یہ ادارہ کافی منافع بخش ادارہ ہے اور مجھے یقین ہے کہ اس ادارے کے ساتھ تین سال تک کوشش کرنے کے بعد مجھے ایک اچھا اور بہترین معاوضہ ملے گا۔“
میں نے اس سے کہا ”میرے خیال میں ایسا ہی ہوگا“ اور پھر ہماری ملاقات اختتام کو پہنچی۔
ایک اچھے قابل عمل اور آزمودہ منصوبے کے ضمن میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے انتہائی طور پر صبر و تحمل اور غیر متزلزل قوت برادشت کا مظاہرہ کریں۔
آپ اپنا جسمانی وزن کم کرنے کے لیے بھر پور مستقل صبر سے کام لے سکتے ہیں:
کیا آپ کبھی اس وقت حیران و پریشان ہوئے، جب آپ یہ چاہتے تھے کہ آپ فوری طور پر کسی شخص کو پہچان لیں، لیکن آپ اس وقت ایسا نہ کریں؟ اس قسم کا واقعہ میرے ساتھ ائیر پورٹ کی تیز رفتار بس کے سفر کے دوران پیش آیا۔ میں بس میں داخل ہوا او رایک نشست پر بیٹھ گیا، اور پھر میرے سامنے والی نشست پر بیٹھا ہوا شخص فوراً مجھے سے مخاطب ہوا ”صبح بخیر، تم آج کل کیا رہے ہو، گذشتہ ایک سال سے میں تمہیں نہیں مل سکا۔“
میں نے اس کی طرف دیکھا اور اس سے کہا ”شکریہ میں ٹھیک ہوں“۔ میں اسے پہچان نہیں سکا تھا، لہٰذا اس نے کہا ”معلوم ہوتا ہے کہ تم ٹھیک نہیں ہو، تم نے مجھے نہیں پہچانا، کیا میں صحیح کہہ رہا ہوں؟ میرا نام جان پی ہے۔“ اب مجھے یاد آیا کہ میں اس شخص کو تو 42 سال سے جانتا ہوں لیکن یہ شخص مجھے ایک اجنبی معلوم ہو رہا تھا۔
جان نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا”مجھے معلوم ہے کہ تم مجھے کیوں نہیں پہچان سکے“ گذشتہ ملاقات کے موقع پر میرا وزن 360پاؤنڈ تھا اور اب میرا وزن 180 پاونڈ ہے اورمزید کم ہورہا ہے۔ میرا خیال ہے کہ تم مجھے اس لیے پہچان نہیں پا رہے کیونکہ تم جس شخص سے پہلے مل چکے ہو، اب اس کے نصف سے مل رہے ہو۔“(جاری ہے)
نوٹ: یہ کتاب ”بُک ہوم“ نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوط ہیں)ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مزید :

ادب وثقافت -