میری والدہ کو ہارون آباد سے والہانہ محبت اور لگاﺅ ہے، میرا

میری والدہ کو ہارون آباد سے والہانہ محبت اور لگاﺅ ہے، میرا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہارون آباد(نامہ نگار) اداکارہ میرا نے اپنی والدہ شفقت زہرہ بخاری کی انتخابی مہم حلقہ پی پی 283ہارون آباد سے آغاز کرتے ہوئے میڈیا سے خصوصی گفتگو میں کہا ہے کہ ماں اور دھرتی دونوں کا مقام و مرتبہ نہایت بلند اور افضل ہے اور ان دونوں سے محبت فطری اور لافانی جذبہ ہے اور ہارون آباد میری والدہ کا آبائی علاقہ ہے اور اسی سر زمین پر میرے عزیز نانا اور جان سے پیاری نانی مدفون ہیں اور میری والدہ کو اپنی دھرتی ہارون آباد سے والہانہ محبت اور لگاﺅ ہے۔ میری والدہ کے دل میں ہارون آبادکا درد ہے ماضی میں اس علاقے کے منتخب ممبران اسمبلی نے ہارون آباد سے جیت کر غریب عوام کوبے یارو مدد گار چھوڑ کر اسلام آباد اور لاہور میں ڈیرے جما لےے تھے لیکن میں شوبز کی بھارت میں ناگزیر مصروفیات اور میری والدہ اپنی مصروفیات ترک کر کے ہارون آباد کے عوام کی بہتری کا مشن لیکر اس علاقہ میں آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہارون آباد کے عوام کی پسماندگی دیکھ کر میری والدہ بہت دکھی ہو جاتی تھیں اور مجھ سے ان کے یہ دکھ اس لےے نہیں دیکھے جاتے کہ مجھے ان سے انتہا پیار ہے اور میں ہارون آباد کے عوام کو بتانا چاہتی ہوں کہ میری والدہ کے دل کی ہر دھڑکن اور ہر جذبہ ہارون آباد کی پسماندگی کے خاتمہ کے مشن کے لےے وقف ہے ہارون آباد کے عوام کی طرف سے ملنے والی پذیرائی ہمارا اثاثہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کامیابی حاصل کر کے ہارون آباد کو ترقی یافتہ بنائیں گے روائتی سیاستدانوں کی طرح ہمارا مقصد مال بنانا نہیں ہے۔ شفقت زہر ہ بخاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا میں ہارون آباد کے عوام کی خدمت کرنا چاہتی ہوں اور ا سی جذبے سے میں نے الیکشن میں حصہ لینے کا ارداہ کیا ہے اور میں انشا ءاللہ اس ارادے کے تحت کامیاب بھی ہوجاﺅں گی۔
میرا

مزید :

صفحہ آخر -