اسحق ڈارسے چینی سفیر کی ملاقات، چینی صدر کے دورہ کے انتظامات پرغور

اسحق ڈارسے چینی سفیر کی ملاقات، چینی صدر کے دورہ کے انتظامات پرغور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(اے این این ) وزیرخزانہ اسحق ڈار سے چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے اسلام آباد میں ملاقات کی اور چینی صدر کے آئندہ دورہ پاکستان کے انتظامات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ چینی سفیر نے دورے کے انتظامات کی دیکھ بھال کیلئے وزیراعظم نوازشریف کی طرف سے خصوصی کمیٹی کے قیام کی تعریف کی ۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی کے قیام سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان چین کے صدر کے دورے کو کتنی اہمیت دیتا ہے ۔ وزیرخزانہ نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم چین کے عظیم رہنما کے دورے کی شدت سے منتظر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ دورہ پاک چین تعلقات میں ایک نیا سنگ میل ثابت ہوگا۔ چینی سفیر کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں یمن کے بارے میں قرارداد کی منظوری سے بھی آگاہ کیاجس میں یمن میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی مد دکرنے پر چین کا خصوصی شکریہ اداکیاگیا۔سن وی ڈونگ نے کہا کہ چین بھی یمن میں پھنسے ہوئے اپنے طلبا کو بحفاظت نکالنے پر پاکستان کا مشکور ہے ۔

مزید :

صفحہ اول -