انسداد دہشتگردی کیلئے ابلاغی و فکری محا ذ پر بھی لڑنا ہو گا،علامہ ریاض شاہ

انسداد دہشتگردی کیلئے ابلاغی و فکری محا ذ پر بھی لڑنا ہو گا،علامہ ریاض شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار خصوصی)جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ انسداد دہشتگردی کیلئے ابلاغی و فکری محا ذ پر بھی لڑنا ہو گا۔ انتہا پسند ذہنوں کی تبدیلی کیلئے علماء اپنا کردار ادا کریں۔ آئین کی تمام اسلامی شقوں پر ان کی روح کے مطابق عمل یقینی بنایا جائے۔

بیرونی طاقتیں آئین کی دفعہ 260ختم کروانا چاہتی ہیں ۔ آئین کی اس دفعہ میں مسلمانوں کی تعریف کی گئی ہے اور ختم نبوت پر ایمان ضروری قرار دیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور ، راولپنڈی اور ملتان میں مختلف دینی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سید ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ معاشرے میں دہشتگردوں کے ظاہری و پوشیدہ حامی اب بھی موجود ہیں۔معاشرہ اخلاقی اعتبار سے انتشار اور خلفشار کا شکار ہو چکا ہے۔معاشرے میں ہر قسم کے فتنہ و فساد کے سد باب کیلئے علماء اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ حکمران پاکستان کو امن و سکون کا گہوارہ بنانے کیلئے نفاذ شریعت کا فریضہ پور ا کریں۔ فساد فی الارض کے مجرموں کے مقابلہ کیلئے قوم متحد ہو جائے۔ اللہ نے فتنہ کو قتل سے بھی زیادہ بڑا گناہ قرار دیا ہے۔