جمشید دستی کا چیف جسٹس کووزیراعظم کیخلاف سوموٹو نوٹس لینے کیلئے خط

جمشید دستی کا چیف جسٹس کووزیراعظم کیخلاف سوموٹو نوٹس لینے کیلئے خط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرگڑھ (نامہ نگار) عوامی راج پارٹی کے سربراہ اور ایم این اے جمشید احمد دستی نے چیف جسٹس آف پاکستان ظہیر انور جمالی سے پانامہ لیکس پر وزیر اعظم نواز شریف اور دیگر الزام علیہ افراد کے خلاف سو موٹو نوٹس لینے اور لارجر بنچ تشکیل دینے کے لیے خصوصی خط لکھا ہے۔ جو وہ خود 13اپریل کو 12بجے رجسٹرار سپریم کورٹ کو اسلام آباد میں پیش کریں گے۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ پانامہ لیکس کے حوالے (بقیہ نمبر41صفحہ7پر )
سے آف شور کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرنے، ٹیکس بچانے کے انکشافات سے ان سمیت ہر محب وطن پاکستانی کو تشویش ہے۔ کئی ممالک میں ان الزامات پر تحقیقات ہورہی ہیں اور ان کے وزرا ء اعظم مستعفی ہوچکے ہیں۔ اس لیے چیف جسٹس اپنی سربراہی میں سپیشل لارجر بنچ تشکیل دے کر ان الزامات کی ہر پہلو سے تحقیقات فرمائیں اور حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں۔