دو مرتبہ عمرہ ادائیگی پر 2 ہزارریال فیس ظالمانہ اقدام ‘ سعودی حکومت ریلیف دے ‘ حافظ سجاد ‘ چوہدری کلیم

دو مرتبہ عمرہ ادائیگی پر 2 ہزارریال فیس ظالمانہ اقدام ‘ سعودی حکومت ریلیف دے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)عمرہ کی ادائیگی پر2 ہزار ریال فیس کافیصلہ ظالمانہ(بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

اقدام ہے پاکستانی حکومت سعودی عرب سے فیس ختم کرانے کیلئے اپناکرداراداکرے ان خیالات کاظہار حافظ سجاد قاسم چوہدری کلیم سہیل، صاحبزادہ علی اکبرعباسی، رانامحمدرمضان، چوہدری محمدنصیر الدین، محمداعظم میو، شیخ محمدعارف چوہدری محمدفیاض اوردیگرنے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ سعودی حکومت نے کئی ممالک کورعایت دے کرپاکستان پردومرتبہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے2 ہزارریال اضافی فیس وصول کرنے کافیصلہ کرکے امتیازی سلوک کیاہے سعودی عرب کے اس اقدام سے پاکستانیوں کوعمرہ کی سعادت سے محروم رکھنے کی کوشش ہے انہوں نے مطالبہ کیاکہ حکومت پاکستان کودوہزار ریال اضافی فیس کے خاتمے کیلئے سعودی عرب کی حکومت پردباؤ ڈالناچاہیے کیونکہ پاکستان واحداسلامی ملک ہے جس نے ہمیشہ سعودی حکومت کوبھرپورسپورٹ کیاہے اورہرمشکل گھڑی میں صف اول کاکرداراداکیاہے سعودی حکومت کواپنے فیصلے پرنظرثانی کرنی چاہیے۔