محکمہ جنگلات میں نظم و ضبط پر کو سمجوتہ نہیں کیا جائے گا،سردارمیراکبر

محکمہ جنگلات میں نظم و ضبط پر کو سمجوتہ نہیں کیا جائے گا،سردارمیراکبر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد(بیورورپورٹ) وزیر جنگلات آزاد کشمیر سردار میراکبر خان سے سیکرٹری جنگلات سید ظہور الحسن گیلانی نے ملاقات کی ملاقات میں محکمانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس مو قعہ پر وزیر جنگلات نے سیکرٹری جنگلات کو ہدایت کی کہ آئندہ بجٹ میں محکمانہ منصوبوں حوالئے سے ٹھوس تجویزدی جائیں تاکہ ان کو بجٹ میں شامل کروایا جا سکے محکمانہ جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنا یا جائے محکمہ جنگلات میں نظم و ضبط پر کو سمجوتہ نہیں کیا جائے گا اس کوبحال کیا جائے اس سے محکمہ فحال ہو گا جنگل اور جنگلی حیات کی حفاظت ہم سب کا اولین فرض ہے سفیدپہاڑوں اور خالی رقبہ جات کو سرسبز وشاداب بنانے اور ان پر شجری کاری کے لئے تمام ادارئے اپناکردار ادا کریں جنگلات کے تحفظ کے لئے ہر علاقہ میں کمیٹیاں بناہیں تاکہ عوام بھی محکمہ جنگلات کے ساتھ ملکر جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کرسکے درین اثناؤزیر جنگلات سردار میراکبر خان نے عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے ا نھوں نے کہا آزادکشمیر میں حکومت جاری منصوبہ جات کو کم مدت لاگت اور شفافیت کے ساتھ مکمل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے آنے والا بجٹ عوامی بجٹ ہو گا جس میں عوام کو ہرطرح کی سہولت کے لیے فنڈز مختص کیئے جاہیں گئے انہوں نے کہا ہے کہ عوام کو ریاست کے اندر ترقی اور خوشخالی کے مواقع فراہم کرنا کے لئے حکومت جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات اٹھا رہی ہے جن کے ثمرات بہت جلد عوام کے سامنے ہوں گئے دیہاتوں میں رہنے والی عوام کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے عام آدمی کو خاطر خواہ ریلیف ملے رہاہے سی پیک آزادکشمیر کی خوشخالی کے لیے بنیادی حیثیت رکھتا ہے اس سے خطے کی تقدیر بدلے گی انھوں نے کہا کہ این ٹی ایس اور پی ایس سی کے ذریعہ غریب اورقابل افراد کو نوکریاں ملی ہیں جو کہ تاریخی اقدام ہے انہوں نے کہا کہ حکومت آزادکشمیر کی ترجیحات میں جنگلات کا فروغ اور تحفظ شامل ہے کیونکہ جنگلا ت نہ صرف ریاست کے لیے اہم ہے بلکہ پاکستان کے زرعی اور صنعتی معیشت میں اہم کردار کے حامل ہیں جنگلات ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اس اہمیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے محکمہ جنگلات آزادکشمیر اور وفاقی حکومت نے گرین پاکستان پروگرام کی روح کے عین مطابق گرین کشمیر کو ایک حقیقی روپ دھارنے پر کمربستہ ہے ۔