پاکستان سے مسلسل شکست کے بعدروائتی ہٹ دھرمی سے شارجہ کپ ختم کرانے والے بھارت نے ایشیا کپ کے ساتھ بھی ایسی سازش کردی کہ آپ کو بھی شدید غصہ آجائے گا

پاکستان سے مسلسل شکست کے بعدروائتی ہٹ دھرمی سے شارجہ کپ ختم کرانے والے بھارت ...
پاکستان سے مسلسل شکست کے بعدروائتی ہٹ دھرمی سے شارجہ کپ ختم کرانے والے بھارت نے ایشیا کپ کے ساتھ بھی ایسی سازش کردی کہ آپ کو بھی شدید غصہ آجائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شارجہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں متحدہ عرب امارات کو ایشیا کپ کی میزبانی دینے کا فیصلہ کیا گیا تو امارات بورڈ نے پیشکش کی کہ یہ کے 3 گراونڈز شارجہ،ابوظہبی اور دبئی ایشیا کپ کی میزبانی کرنا چاہتے ہیں لیکن بھارت نے شارجہ میں ایک بار پھر کھیلنے سے انکار کردیا۔
شارجہ کرکٹ سٹیڈیم کو ورلڈ ریکارڈ 228 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہے لیکن 2000 میں بھارت نے اس سٹیڈیم کے حوالے اپنے خدشات کا اظہار کرکے شارجہ میں کھیلنے سے انکار کردیا تھا اور اس کے بعد سے بھارت نے شارجہ میں کوئی میچ نہیں کھیلا۔اجلاس میں موجود بھارتی بورڈ کے حکام نے واضح کیا کہ وہ ابوظہبی اور دبئی میں کھیلنے کو تیار ہیں لیکن شارجہ میں نہیں کھیلیں گے۔ایشین کرکٹ کونسل نے بھارت کو2016میں ایشیا کپ کی میزبانی دی تھی اس لیے بھارت کی اس شرط کو مان کر شارجہ سٹیڈیم کو ایشیا کپ کے میچز کی میزبانی نہ مل سکی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھارتی بورڈ شارجہ میں ہونے والے میچوں کو میچ فکسنگ سے منسلک کرتا رہا ہے لیکن آج تک وہ شواہد پیش نہیں کر سکا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارت کو اجلاس سے پہلے ہی بتادیا تھا کہ اگر بھارت ایشیا کپ کی میزبانی کرتا ہے تو پاکستانی ٹیم بھارت نہیں جائے گی۔
متحدہ عرب امارات میں ٹورنامنٹ کرانے سے ایشین کرکٹ کونسل کو پانچ گنا زیادہ آمدنی ہوگی اور اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ چوں کہ دبئی اور ابوظہبی میں تمام ایشین ملکوں کے لوگ رہتے ہیں اس لیے میچز میں ہاو¿س فل ہوگا۔مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس نومبر میں لاہور میں جب ایشین کرکٹ کونسل کی ڈیولپمنٹ کمیٹی نے ایمرجنگ ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کو دی تھی تو اس میٹنگ میں بھارت اور بنگلہ دیش نے شرکت نہیں کی تھی، بھارت کو پاکستان میں کھیلنے پر تحفظات تھے اس لیے پاکستان نے موقف اختیار کیا کہ وہ اپنے میچ اپنے ملک میں کھیلنا چاہتا ہے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم شارجہ میں 1984 سے2000 تک72 ون ڈے انٹر نیشنل میچز کھیل چکی ہے جس میں پہلا ایشیا کپ بھی شامل ہے۔ ان میں سے بھارت نے35میچ جیتے اور37میچ ہارے۔ اس کے مقابلے میں پاکستان نے124ون ڈے انٹر نیشنل میچ کھیلے ہیں جن میں سے پاکستان نے 83جیتے اور40 میں اسے شکست ہوئی اور ایک میچ ٹائی ہوا ہے۔

مزید :

کھیل -