جہانگیر ترین کے بیان سے کچھ حد تک اتفاق ہے،ولید اقبال

جہانگیر ترین کے بیان سے کچھ حد تک اتفاق ہے،ولید اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر ولید اقبال نے 2013 کے الیکشن کے حوالے سے ترین کے بیان پر کہا ہے کہ ان کی باتوں سے کچھ حد تک اتفاق اور کچھ اختلاف ہے۔ ایک انٹرویرو میں سینیٹر ولید اقبال اور سابق سیکرٹری داخلہ تسنیم نورانی نے جہانگیر ترین کے حالیہ بیان پر اظہار خیال کیا۔سینیٹر ولید اقبال نے کہا کہ جہانگیر ترین کی یہ بات درست ہے کہ پنجاب میں کچھ حلقوں میں پانچویں پوزیشن بھی نہیں تھی، دھاندلی ہوئی لیکن کس حد تک اس پر اختلاف رائے ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر 2013 کے الیکشن میں دھاندلی نہ بھی ہوتی تو حکومت پھر بھی نہیں بنا سکتے تھے لیکن اپوزیشن کی بڑی پارٹی بن جاتے۔انہوں نے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی سے متعلق جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ ہمارے خلاف آیا، عمران خان نے جن چار حلقوں میں دھاندلی کی بات کی وہاں الیکشن کالعدم ہوئے، جوڈیشل کمیشن میں 40 سے 50 سیٹیں مشکوک بنا دیتے تو پورے الیکشن کالعدم ہو جاتے۔ سابق سیکریٹری داخلہ تسنیم نورانی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مئی 2013 کے انتخابات میں پی ٹی آئی امیدواروں کا انتخاب بہت برا تھا، عمران خان نے ریویو کمیٹی کی رپورٹ کو سراہا لیکن عمل درآمد نہیں کیا، وہ پارٹی کے اہم عہدوں پر الیکشن کرانے پر تیار نہ ہوئے۔ٹکٹوں کی تقسیم میں کرپشن کے ٹھوس ثبوت کسی نے پیش نہیں کیے تھے۔
ولید اقبال