کورونا وائرس کے باعث گالف کے کھیل کو ریونیو کی مد میں کتنے کروڑ روپے نقصان کا اندیشہ ہے؟ تشویشناک خبر آ گئی

کورونا وائرس کے باعث گالف کے کھیل کو ریونیو کی مد میں کتنے کروڑ روپے نقصان کا ...
کورونا وائرس کے باعث گالف کے کھیل کو ریونیو کی مد میں کتنے کروڑ روپے نقصان کا اندیشہ ہے؟ تشویشناک خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جے پور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چین سے پوری دنیا میں پھیلنے والی موذی وباءکورونا وائرس کی وجہ سے گالف کے کھیل کو بھی 100 کروڑ روپے نقصان کا اندیشہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سے اب تک دنیا بھر میں لاکھوں افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ ہزاروں اموات ہوئی ہیں اور بیشتر ممالک میں اس کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے لاک ڈاﺅن ہے جس کے باعث اب تک ہر کھیل کے متعدد ایونٹس بھی ملتوی کئے جا چکے ہیں۔
گالف کا کھیل بھی اس موذی وائرس کی زد میں ہے جس کی وجہ سے دیگر کھیلوں کی طرح گالف کے بھی متعدد ایونٹس ملتوی اور منسوخ کئے جا چکے ہیں جن میں شامل انڈین اوپن کی انعامی رقم 1.75 ملین ڈالر ہے۔
یہ ایونٹ 19 سے 22 مارچ تک گڑگاﺅں میں شیڈول تھا جسے ملتوی کیا جا چکا ہے اور اس کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا البتہ ماہرین کے مطابق گالف کے کھیل کو صرف ریونیو کی مد میں 100 کروڑ روپے نقصان کا خدشہ ہے۔