وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی نوشکی واقعہ کی مذمت

وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی نوشکی واقعہ کی مذمت
وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی نوشکی واقعہ کی مذمت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (آئی این پی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نوشکی میں اغوا ءکے بعد بس مسافروں کے قتل کے واقعہ کی مذمت کی ہے۔

ایک بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، قائد اعظم کے پاکستان میں ایسے افسوسناک واقعہ کی کوئی گنجائش نہیں۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ایک قوم ہیں اور ایک رہیں گے۔