شام کی نئی حکومت نے منشیات کی بڑی مقدار نذرِ آتش کردی

شام کی نئی حکومت نے منشیات کی بڑی مقدار نذرِ آتش کردی
شام کی نئی حکومت نے منشیات کی بڑی مقدار نذرِ آتش کردی
سورس: Creative Commons: FMT

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دمشق (ڈیلی پاکستان آن لائن) شام کی نئی حکومت نے بدھ کے روز منشیات کی ایک بڑی کھیپ کو نذرِ آتش کردیا۔ نذرِ آتش کی گئی منشیات  میں ایک ملین کیپٹاگون گولیاں شامل تھیں۔ یہ منشیات سابق صدر بشار الاسد کے دورِ حکومت میں صنعتی پیمانے پر تیار کی جاتی تھیں۔

سیکیورٹی فورسز کے ایک رکن، جنہوں نے اپنا نام صرف اسامہ بتایا، نے خبر ایجنسی اے ایف پی کو بتایا "ہم نے کیپٹاگون کی ایک بڑی مقدار دریافت کی، یہ تقریباً ایک ملین گولیاں تھیں۔"

اے ایف پی کے ایک صحافی نے دارالحکومت دمشق  کے سیکیورٹی کمپاؤنڈ میں دیکھا کہ فورسز نے ایندھن ڈال کر چرس، ٹراماڈول اور تقریباً 50 تھیلے گلابی کیپٹاگون گولیوں کو آگ لگا دی۔

مزید :

عرب دنیا -