سیکیورٹی فورسز کا بونیر میں آپریشن، انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک، 2جوان شہید ہو گئے

سیکیورٹی فورسز کا بونیر میں آپریشن، انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک، 2جوان شہید ...
سیکیورٹی فورسز کا بونیر میں آپریشن، انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک، 2جوان شہید ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیکیورٹی فورسز کے ضلع بونیر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں انتہائی مطلوب دہشتگرد سلیم عرف ربانی ہلاک ہو گیا، آپریشن میں بہادری سے لڑتے ہوئے 2 جوانوں نے بھی جام شہادت نوش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع بونیر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا،آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا،آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں  ہائی ویلیو ٹارگٹ دہشتگردوں کا سرغنہ سلیم عرف ربانی ہلاک ہو گیا جبکہ 2دہشتگرد زخمی  ہو گئے،دہشتگردوں سے مقابلے میں 2جوان بھی شہید ہو گئے ،دہشتگردوں کی فائرنگ سے لانس نائیک حسیب جاویداور حوالدار مدثر محمود شہیدہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد سلیم عرف ربانی سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا،ہلاک دہشتگرد بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھا۔ہلاک دہشتگرد سلیم انتہائی مطلوب تھا،حکومت نے ہلاک دہشتگرد سلیم کے سر کی قیمت 50لاکھ روپے مقرر کی تھی،علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں،بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔