ایرانی فورسز نے اسرائیلی کمپنی کا جہاز قبضے میں لے لیا

ایرانی فورسز نے اسرائیلی کمپنی کا جہاز قبضے میں لے لیا
ایرانی فورسز نے اسرائیلی کمپنی کا جہاز قبضے میں لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

یروشلم (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایرانی فورسز نے آبنائے ہرمز میں اسرائیلی کمپنی کے پرتگالی جہازپرقبضہ کرلیا۔
نجی ٹی وی جیونیوز نے اسرائیلی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ پرتگالی جہاز ’ایم ایس سی ایریز‘ اسرائیلی ارب پتی ایال اوفر کی کمپنی کا ہے جبکہ قبضے میں لئے گئے جہاز پر فلپائن کا 20 رکنی عملہ موجود ہے۔ایرانی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے ایرانی بحریہ کے خصوصی دستوں نے ہیلی کاپٹر کا استعمال کرتے ہوئے جہاز کو قبضے میں لیا، قبضے میں لئے گئے جہاز کو اب ایرانی سمندری حدود میں منتقل کیا جارہا ہے۔