کندھ کوٹ  میں ڈاکوؤں نے مزید 3 افراد کو اغواء کر لیا

کندھ کوٹ  میں ڈاکوؤں نے مزید 3 افراد کو اغواء کر لیا
کندھ کوٹ  میں ڈاکوؤں نے مزید 3 افراد کو اغواء کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کندھ کوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن)کندھ کوٹ  میں ڈاکوؤں نے مزید 3 افراد کو اغوا ءکر لیا، مغویوں کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ہمارے بچے عید کے دن گھر سے گھومنے کیلئے نکلے تھے لیکن تاحال واپس نہیں آئے،اہل خانہ کی جانب سے تینوں کے اغواء کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ 3 دن سے مسلسل تینوں کے نمبر بند آرہے ہیں،کندھ کوٹ میں کچے کے ڈاکو بے لگام ہوچکے ،انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ہم اغواء برائے تاوان کی وجہ سے نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں۔