سانحہ نوشکی:وزیراعلیٰ بلوچستان کا شاہراہوں کے سیکیورٹی پلان پر نظرِ ثانی کرنے کا اعلان

سانحہ نوشکی:وزیراعلیٰ بلوچستان کا شاہراہوں کے سیکیورٹی پلان پر نظرِ ثانی ...
سانحہ نوشکی:وزیراعلیٰ بلوچستان کا شاہراہوں کے سیکیورٹی پلان پر نظرِ ثانی کرنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ نوشکی واقعے کے بعد شاہراہوں کے سیکیورٹی پلان پر نظرِ ثانی کریں گے، اپنا سیکیورٹی پلان دوبارہ تشکیل دیں گے۔

کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوشکی میں معصوم پاکستانیوں کا خون بہایا گیا، دہشتگردوں کی کوئی قوم یا مذہب نہیں ہوتا، معصوم پاکستانیوں کا خون معاف نہیں کیا جائے گا۔ہم لوگوں سے ڈائیلاگ کرنے پر یقین رکھتے ہیں، کسی کو گھناؤنی حرکتیں جاری رکھنے کی اجازت نہیں دیں گے، ریاست کی رٹ چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ہم اپنا سیکیورٹی پلان دوبارہ سے تشکیل دیں گے۔ 
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کو صرف دہشت گرد ہی پکارا جائے، ہم دہشت گردوں کے پیچھے جائیں گے، قوم پرستی کے نام پر دہشت گردی کی جا رہی ہے، جب تک ایک دہشت گرد بھی باقی رہے گا ہم لڑیں گے۔