بشریٰ بی بی کوکچھ وعدے کرکے باہر نکالا گیا،طاقتور حلقوں کے لیے فکرکی بات ہے: منیب فاروق

بشریٰ بی بی کوکچھ وعدے کرکے باہر نکالا گیا،طاقتور حلقوں کے لیے فکرکی بات ہے: ...
 بشریٰ بی بی کوکچھ وعدے کرکے باہر نکالا گیا،طاقتور حلقوں کے لیے فکرکی بات ہے: منیب فاروق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر صحافی و تجزیہ کار،منیب فاروق نےکہا کہ بشریٰ بی بی ایک انڈر اسٹینڈنگ کے تحت باہر آئی ہیں۔کچھ وعدے کرکے ان کو باہر نکالا گیا،لاجک یہ کہتی ہے کہ عمران خان کی رہائی اب ہونی چاہیے جیسے نواز شریف کے لیے راستہ نکلا تھا۔

 انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

 "جنگ " کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار،منیب فاروق نےکہا کہ بشریٰ بی بی ایک انڈر اسٹینڈنگ کے تحت باہر آئی ہیں۔کچھ وعدے کرکے ان کو باہر نکالا گیا۔طاقتور حلقوں کے لیے فکرکی بات ضرور ہے کہ بشریٰ بی بی وعدے پورے نہیں کررہیں۔عمران خان کی رہائی کے اوپر ابھی مذاکرات ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے تحریک انصاف سے مذاکرات کی کوئی منظور ی نہیں دی تھی۔لوگ ڈی چوک پہنچ بھی گئے تو انہیں عمران خان کی رہائی نہیں ملے گی۔عین ممکن ہے کہ مظاہرین ڈی چوک تک آجائیں۔لاجک یہ کہتی ہے کہ عمران خان کی رہائی اب ہونی چاہیے جیسے نواز شریف کے لیے راستہ نکلا تھا۔ خبر یہ کہتی ہے کہ ایسا ابھی تک کسی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔