ملت اسلامیہ سٹیزنز کمیونٹی بورڈ کی مجلس فکر و عمل کے زیر اہتمام مذاکرہ

ملت اسلامیہ سٹیزنز کمیونٹی بورڈ کی مجلس فکر و عمل کے زیر اہتمام مذاکرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) ملت اسلامیہ سٹیزنز کمیونٹی بورڈ کی ذیلی تنظیم مجلس فکر و عمل کے زیر اہتمام بورڈ ہذا کی بلڈنگ پیپلزویلفیئر سنٹر 818رضا بلاک علامہ اقبال ٹاﺅن میں ”انسان اور نظام“ کے موضوع پر مجلس مذاکرہ زیر صدارت چیئرمین بورڈ ہذا محمد سلیم شیخ منعقد ہوئی۔ مذاکرہ کے خصوصی مقرر سابقہ چیئرمین بورڈ ہذا ڈاکٹر محمد یعقوب راعی تھے۔ انہوں نے کہا کہ انسان اور نظام دونوں لازم و ملزوم ہیں اور یہ کہ قوموں کے زوال و کمال کا دار و مدار ان کی سوچ، کردار اور عمل پر ہے۔ اس موقع پر سیکرٹری انفارمیشن بورڈ ہذا سید کرامت علی شاہ بخاری نے کہا کہ نظام کی درستگی کے لئے ان تین چیزوں کا اسلامی نہج پر چلنا ضروری ہے، ایک سیاست دوسرے عدالت، تیرسے علم فقہ یعنی قانون ہے۔میاں عاشق حسین نے کہا کہ ہمارے ہاں مقدمات کے فیصلے سال ہا سال تک نہیں ہوتے لہٰذا ہمارا انصاف اور قانون کا نظام بھی اصلاح طلب ہے چیئرمین بورڈ ہذا محمد سلیم شیخ اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سید وزیر حسین شاہ نے بھی مقررین کے نکتہ نظر سے اتفاق کیا۔ تقریب میں چوہدری نور محمد، چوہدری محمد انور، ڈاکٹر محمد نذیر، ڈاکٹر محمد سرور، ڈاکٹر فضل کریم اور چوہدری محمد سلیم سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔