تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاری ،فیصل آباد ڈسٹرکٹ بار کا بائیکاٹ

تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاری ،فیصل آباد ڈسٹرکٹ بار کا بائیکاٹ
تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاری ،فیصل آباد ڈسٹرکٹ بار کا بائیکاٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) فیصل آباد میں تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف ڈسٹرکٹ بار کی جانب سے دوسرے روز بھی عدالتی بائیکاٹ کوئی بھی بھی وکیل عدالتوں میں پیش نہ ہوا۔ تفصیلا ت کے مطابق آزادی مارچ کے سلسلے میں پولیس کی جانب سے انصاف لائرز سے تعلق رکھنے والے وکلا اور کارکنوں کی گرفتاریوں پر ڈسٹرکٹ بار کی جانب سے آج دوسرے روز بھی عدالتی بائیکاٹ کیا جا رہا ہے۔ آج بھی کوئی وکیل عدالتوں میں پیش نہ ہوا اور کل 14 اگست کی چھٹی ہے جس کے باعث تین دن سے عدالتی نظام بند ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید :

فیصل آباد -