”طالبان کے اس کام سے امن کی طرف موثر پیش رفت ہوگی“،حامد میر کی پیشگوئی

”طالبان کے اس کام سے امن کی طرف موثر پیش رفت ہوگی“،حامد میر کی پیشگوئی
”طالبان کے اس کام سے امن کی طرف موثر پیش رفت ہوگی“،حامد میر کی پیشگوئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار حامد میر نے کہاہے کہ طالبان کی جانب سے افغان فوجیوں کی رہائی کے عمل کو بہت دوستانہ اقدام قراردیا جارہا ہے ۔

جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ افغان طالبان نے خیر سگالی کے طور پر افغان فوجیوں کورہا کردیا ہے ، ان فوجیوںکی رہائی کو ایک دوستانہ اقدام قراردیا جارہاہے۔انہوں نے کہا کہ اس کے جواب میں افغان حکومت نے طالبان کے کچھ قیدیوں کورہا کیاہے ۔ افغان حکومت کی طرف سے جو قیدی رہا کئے گئے ہیں ان میں طالبان کے حامی ہیں ، طالبان جنگجو نہیں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آنیوالے دنوں میں اگر امریکہ افغان معاہدہ ہوتاہے تواس کے افغانستان میں امن عمل پر بہت موثر اثرات پڑیں گے ۔

مزید :

قومی -