مقبوضہ کشمیر، قابض فوج کا پلوامہ میں سرچ آپریشن، نہتے نوجوان کو شہید کر دیا 

  مقبوضہ کشمیر، قابض فوج کا پلوامہ میں سرچ آپریشن، نہتے نوجوان کو شہید کر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  سرینگر (مانیٹرنگ ڈیسک)) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج کے مظالم میں کمی نہ آ سکی، ایک اور کشمیری نوجوان کوشہید کر دیا گیا۔مقبوضہ وادی کے ضلع پلوامہ کے علاقے قمراضی پورہ میں غاصب فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں نوجوان کو شہید کیا۔ بھارتی فورسز نے علاقے کو سیل کر کے انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی بند کر دی، ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیریوں نے احتجاج کیا۔واضح رہے کہ ایک روز قبل بھی بھارتی فوج نے تین نہتے نوجوانوں کو پاکستانی قرار دے کر شہید کر دیا تھا۔ رواں سال کے دوران بھارتی فوج کے ہاتھوں جعلی مقابلوں میں 200 نہتے کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا جا چکا ہے۔ 
کشمیر،شہادتیں 

مزید :

صفحہ اول -