پاکستان نے بارڈرپر باڑ کی تنصیب کو غیرقانونی قراردینے کاافغانستان کا بیان مسترد کردیا

پاکستان نے بارڈرپر باڑ کی تنصیب کو غیرقانونی قراردینے کاافغانستان کا بیان ...
پاکستان نے بارڈرپر باڑ کی تنصیب کو غیرقانونی قراردینے کاافغانستان کا بیان مسترد کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے پاک افغان بارڈرپر باڑ کی تنصیب کو غیرقانونی قراردینے کاافغانستان کا بیان مسترد کردیا۔
ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے بیان میں کہاہے کہ پاکستان افغانستان کی سالمیت اور خودمختاری کا احترام کرتا ہے،ترجمان نے پاک افغان سرحد پرباڑتنصیب کرنے کے معاملے پربیان میں کہاہے کہ باڑکوغیرقانونی قراردینے کاافغانستان کا بیان مستردکرتے ہیں،باڑعالمی قوانین کے تحت لگائی جا رہی ہے۔
ترجمان زاہد حفیظ نے کہاکہ افغان علاقے میں تجاوزکئے بغیرباڑلگائی جارہی ہے ،پاکستان سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرباڑلگارہا ہے، حکومت سرحدی معاملات کوطے شدہ طریقہ کارکے ذریعے اٹھائے۔