نازلی نصر اور محسن مرزا کا شوبز شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ

    نازلی نصر اور محسن مرزا کا شوبز شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)معروف شوبز شخصیات نازلی نصر اور محسن مرزا کی جانب سے ہوٹل مہران کی انتظامیہ کے اشتراک سے شوبر کی اہم شخصیات کے اعزاز میں پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا،ہوٹل مہران کے کلے باربے کیو ریسٹورنٹ میں منعقدہ عشائیے میں پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے اپنی اہلیہ ،ٹی وی اینکر طوبیٰ کے ہمراہ شرکت کی،جبکہ فنکاروں میں محمود اسلم بمعہ اہلیہ موجود تھے،اس کے علاوہ معروف اداکارہ سنگیتا ،ٹیپو شریف ،اسماء عباس،شائستہ جبیں ،گل رعنا ،صباحت بخاری،لبنیٰ اسلم،ہاشم بٹ ودیگر موجود تھے،مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے منیجر سلز اینڈ مارکیٹنگ یاسر احمد نے کہا کہ وہ ہوٹل مہران کی انتظامیہ کو جانب سے شوبز ستاروں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ تمام مہمان ہوٹل میں موجود مختلف ڈیشز سے لطف اندو ز ہوں گے ،انہوں نے کہا کہ مہران میں مختلف فوڈ فیسٹویل کا انعقاد کیا جاتا ہے ،تاکہ مہمان مختلف ذائقے دار کھانے تناول کرسکیں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر