لاؤڈسپیکر پر اذان سے قبل درود سلام پر پابندی ختم نہ کی گئی تو احتجاجی تحریک چلائی جائیگی ،حامد سعید کاظمی

لاؤڈسپیکر پر اذان سے قبل درود سلام پر پابندی ختم نہ کی گئی تو احتجاجی تحریک ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (اے این این) سابق وفاقی وزیر مذہبی امور علامہ حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ اگر لاؤڈسپیکر پر اذان سے قبل درود سلام پر پابندی ختم نہ کی گئی تو بھر پور احتجاجی تحریک چلائی جائے گی،علماء اہل سنت نے آپریشن ضرب عضب میں حکومت کا بھر پور ساتھ دیا ،ہمیں سڑکوں پر آنے پر مجبور نہ کیا جائے،14فروری بروز ہفتہ 11بجے دن چوک گھنٹہ گھر سے لبیک یا رسول ؐ ریلی سے کیا جائے گا، البتہ یہ پر امن ریلی ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب میں اہل سنت کی نمائند ہ تنظیموں کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا جس میں ۔ جمعیت علماء پاکستان مفتی ہدایت اللہ پسروری ، درگاہ حضرت مولانا حامد علی خان کے سجادہ نشین قاری احمد میاں ، در گاہ حضرت چادر والی سرکاری کے سجادہ نشین پیر علی حسین شاہ ، جماعت اہل سنت کے صوبائی ناظم اعلیٰ علامہ محمد فاروق خان سعید ی ، علامہ فیض بخش رضوی ، علامہ رمضان شاہ فیضی ، ایوب مغل ، سنی تحریک کے ڈاکٹر عمران مصطفی سمیت بڑی تعداد نے شرکت کی علامہ حامد سعید کاظمی نے کہا کہ اہل سنت مکتبہ فکر کے عوام اور علماء پرامن ہیں ہم چاہیں تو بیس لاکھ افراد کو لیکر سڑکوں پر آسکتے ہیں لیکن ہمیں افسوس ہے کہ ناموس رسالت ؐ کے تحفظ کے لئے حکومت اقدامات نہیں کر رہی ہمیں افسوس ہے کہ فرانس میں چالیس ممالک کے سربراہوں کے اجلاس میں مسلمانوں کو دہشت گرد قرار دیا گیا لیکن گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف مسلمان ممالک متحد نہیں ہوئے حکومت پاکستان نے بھی اس سلسلے میں موثر احتجاج نہیں کیا گستاخانہ خاکوں کی اشاعت مسلمانوں کیخلاف سازش ہے جو ناقبل برداشت ہے ا

مزید :

صفحہ آخر -