کامن ویلتھ گیمز ، پاکستان کی 4 رکنی بیڈمنٹن ٹیم کا اعلان

کامن ویلتھ گیمز ، پاکستان کی 4 رکنی بیڈمنٹن ٹیم کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر) کامن ویلتھ گیمز کے لئے 4 رکنی پاکستانی بیڈمنٹن ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔کامن ویلتھ گیمز 4 سے 15 اپریل تک آسٹریلیا کے شہر گولڈ کوسٹ میں منعقد ہوں گے جس میں پاکستان کی 2 لڑکیوں اور 2 لڑکوں پر مشتمل 4 رکنی بیڈمنٹن ٹیم حصہ لے گی۔ٹیم میں ماہ حور شہزاد، پلوشہ بشیر، حافظ عرفان اور مراد علی شامل ہیں جب کہ پاکستانی کھلاڑی انفرادی اور ٹیم ایونٹ میں حصہ لیں گے۔پاکستانی ٹیم بھارت، اسکاٹ لینڈ اور سری لنکا کے ساتھ گروپ اے میں شامل ہے۔ اور روایتی حریف بھارت کے خلاف پاکستان کا مقابلہ 5 اپریل کو ہوگا۔