56 کمپنیوں کی مالی تفصیلات فراہم نہ کرنے کیخلاف درخواست پر جواب طلب

56 کمپنیوں کی مالی تفصیلات فراہم نہ کرنے کیخلاف درخواست پر جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کی پبلک سیکٹر میں قائم 56 کمپنیوں کی مالی تفصیلات فراہم نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پرپنجاب حکومت اور دیگر مدعاعلیہان سے جواب طلب کر لیا ہے۔جسٹس شاہد کریم اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے مطابق کمپنیوں کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت مقدمے میں تحقیقاتی ادارے تاخیری خربے استعمال کر رہے ہیں اور درخواست گزار نے بھی کمپنیوں کے بارے نیب، ایف آئی اے، ایف بی آر اور دیگر اداروں کو تفصیلات طلب کرنے کے لئے کئی چٹھیاں لکھیں لیکن شنوائی نہیں ہوئی، درخواست گزار نے استدعا کی کہ تمام کمپنیوں کوہدایت کی جائے کہ وہ درخواست گزار کو تفصیلات فراہم کریں۔درخواست گزار نے یہ استدعا بھی کی کہ ایف آئی اے نیب ایف بی آر اور دیگر اداروں کو لکھی گئیں چٹھیوں پر معلومات فراہم کرنے کا بھی حکم دیا جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -