سانگھڑ، فصلوں کو آگ لگنے سے 3بچے جھلس کر جاں بحق
سانگھڑ(ڈیلی پاکستان آن لائن)سانگھڑ میں فصلوں کو آگ لگنے کے نتیجے میں 3بچے جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق سانگھڑ کے علاقے کھپرو کے گاوں میں فصلوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جو دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر گئی اور آس پاس کے علاقے کو لپیٹ میں لے لیا۔اطلاع ملنے پر ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور آگ پر قابو پانے کے بعد آگ کی زد میں آکر جھلسنے والے تینوں بچوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا جہاں وہ دوران علاج جانبر نہ ہوسکے اور جان کی بازی ہار گئے۔
لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں