40 حلقوں کے نتائج کیخلاف درخواستیں ،سندھ ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت دیدی

40 حلقوں کے نتائج کیخلاف درخواستیں ،سندھ ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن سے رجوع ...
 40 حلقوں کے نتائج کیخلاف درخواستیں ،سندھ ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سندھ ہائیکورٹ نے 40 حلقوں کے انتخابی نتائج کے خلاف درخواستیں دینے والوں کو الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت دے دی۔سندھ ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے کراچی کی 40 سے زائد قومی و صوبائی اسمبلی کے نتائج کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی جس میں زیادہ تر درخواست گزار پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار تھے جب کہ جماعت اسلامی نے بھی 5 حلقوں کے نتائج کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

"جیو نیوز " کے مطابق ان تمام حلقوں سے ایم کیو ایم کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں جن کی طرف سے بیرسٹر فروغ نسیم نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ درخواست گزاروں کے پاس متعلقہ فورم ہے، وہ الیکشن کمیشن سے رجوع کریں لہٰذا عدالت میں دی گئی تمام درخواستیں ناقابل سماعت ہیں۔

8 فروری کو جب الیکشن ہوئے تو پولنگ ایجنٹ کو 45 کی جو کاپیاں دی گئیں ان میں ان کے امیدوار جیت رہے تھے مگر جب فارم 47 جاری کیا گیا تو جیت کو شکست میں بدلا گیا ہے۔

عدالت نے درخواست گزاروں کے وکلا ءکے دلائل سننے کے بعد تمام درخواستیں نمٹادیں اور درخواست گزاروں کو الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔عدالت نے الیکشن کمیشن کوبھی ہدایت دی کہ 22 فروری تک تمام درخواستوں پر فیصلہ کریں۔