غزہ: اسرائیلی فوج کا سکول اور مہاجرین کیمپ پر حملہ، 13 فلسطینی شہید

غزہ: اسرائیلی فوج کا سکول اور مہاجرین کیمپ پر حملہ، 13 فلسطینی شہید
غزہ: اسرائیلی فوج کا سکول اور مہاجرین کیمپ پر حملہ، 13 فلسطینی شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

غزہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسرائیل فوج کے غزہ میں سکول اور مہاجرین کیمپ پر حملے میں 13 فلسطینی شہید ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے شمالی غزہ اور اور وسطی غزہ میں حملوں کی تصدیق کی ہے۔اسرائیل کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ میں حلیمہ السعدیہ سکول کو نشانہ بنایا جہاں 8 پناہ گزین اور نصیرت کیمپ پر حملے میں 5 پناہ گزین جان سے گئے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے جمعہ کے روز بھی غزہ کی پٹی پر مسلسل حملے جاری رکھے جس کے نتیجے میں 33 فلسطینی شہید ہوگئے۔علاوہ ازیں امریکا اور برطانیہ کے انٹیلی جنس چیفس کا کہنا ہے کہ دونوں طرف سے غزہ میں سیز فائر کے لئے مسلسل کام کیا جارہا ہے۔
فنانش ٹائمز میں شائع ایک کالم میں سی آئی اے ڈائریکٹر ولیم برنس اور ایم آئی 16 کے سربراہ نے لکھا کہ ہماری ایجنسیز نے غزہ میں تشدد کو کم کرنے کے لئے اپنے انٹیلی جنس چینلز کو پوری طرح استعمال کیا ہے۔
انٹیلی جنس چیفس کا کہنا ہے کہ غزہ میں سیز فائر عام فلسطینیوں کی زندگیوں کو بچاسکتا ہے اور 11 ماہ سے یرغمال لوگ اس سے واپس آسکتے ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -