پولیس کھانا کھانے میں مصروف، ملزم واش رو م کے روشن دان سے کود کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا
نواب شاہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کے شہر نواب شاہ میں ایک ملزم پولیس کو واش روم جانے کا چکمہ دے کر فرار ہو گیا۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق حنیف عرف بلو بادشاہ نامی ملزم کو پولیس اہلکار سنٹرل جیل کراچی سے خیر پور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کرنے کے لیے لائے تھے۔
عدالت میں پیشی کے بعد واپس جاتے ہوئے پولیس اہلکار نواب شاہ میں کھانا کھانے کے لیے رکے۔ اس دوران ملزم نے واش روم جانے کا بہانہ کیا اور واش روم کے روشن دان سے باہر کود کر رفو چکر ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔