پیف صوبے میں مفت اور معیاری تعلیم کا سب سے بڑا منصوبہ ہے، قمر السلام راجہ

پیف صوبے میں مفت اور معیاری تعلیم کا سب سے بڑا منصوبہ ہے، قمر السلام راجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن بے وسیلہ طالب علموںکو معیاری تعلیم مہیا کرکے عظیم سماجی خدمت سرانجام دے رہی ہے پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کا مشن ہر بچے کو میٹرک تک تعلیم دلانا ہے اور اس مقدس فریضے کی ادائیگی کےلئے تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیںتاکہ وسائل کی کمی آڑے نہ آنے پائے یہ بات چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن انجینئر قمرالاسلام راجہ نے گزشتہ روز ریجنل آفس راولپنڈی کے دورہ کے موقع پر افسران کے اجلاس سے خطاب کے دوران کہی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن پوٹھوہار سمیت صوبے میں مفت اور معیاری تعلیم کا سب سے بڑا منصوبہ ہے جس نے لاکھوں گھرانوں کے بچوں کی سکول تک رسائی ممکن کی ہے۔ پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن بے وسیلہ گھرانوں کےلئے امید کی کرن ہے جس نے غریب بچوں کے ہاتھوں سے اوزار چھین کر انہیں قلم اورکتاب دی تاکہ یہ بچے پڑھ کر اپنے خواب پورے کرسکیں۔اس سے وزیراعلی ایجوکیشن سیکٹر روڈ میپ پروگرام کے اہداف حاصل کرنے میں مدد ملی ہے۔





قبل ازیں ریجنل ڈائریکٹر سید نوید عباس نے بتایا کہ پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن نارتھ ریجن کے دس اضلاع کے پونے دو لاکھ مستحق طلبا وطالبات کو میٹرک تک مفت تعلیم مہیا کررہی ہے ۔ان طالب علموںکو ماہانہ فیس کے علاوہ نصابی کتب بھی مفت مہیاکی جاتی ہیں۔