بگ بیش ٹی 20 لیگ،آج آرام کا دن، کل دو میچ کھیلے جائینگے

بگ بیش ٹی 20 لیگ،آج آرام کا دن، کل دو میچ کھیلے جائینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملبورن(اے پی پی) چھٹی مینز بگ بیش ٹی 20 کرکٹ لیگ میں (آج) جمعہ کو آرام کا دن ہے۔ لیگ میں (کل) ہفتہ کو دو میچ کھیلے جائینگے۔ لیگ میں سڈنی تھنڈر کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کیلئے کوشاں ہے تاہم ابھی تک کھیلے گئے میچوں کے بعد دفاعی چیمپیئن پوائنٹس ٹیبل پر سب سے نیچے آٹھویں نمبر پر ہے۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں چھٹی مینز بگ بیش ٹی 20 کرکٹ لیگ آسٹریلیا میں جاری ہے اور لیگ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ لیگ میں آج جمعہ کو آرام کا دن ہے جبکہ کل ہفتہ کو دو میچ کھیلے جائینگے جس کے پہلے میچ میں سڈنی سکسرز اور سڈنی تھنڈر کی ٹیمیں سڈنی کے مقام پر پنجہ آزما ہونگی، دوسرے میچ میں پرتھ سکارچرز اور میلبورن سٹارز کی ٹیمیں پرتھ کے مقام پر آمنے سامنے ہونگی۔ فائنل 28 جنوری کو کھیلا جائے گا۔