عدالتی پابندی ،پروڈکشن بونس فنڈ ،گیس رائلٹی کے کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبے لٹک گئے

عدالتی پابندی ،پروڈکشن بونس فنڈ ،گیس رائلٹی کے کروڑوں روپے کے ترقیاتی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کرک (بیورورپورٹ)عدالتی پابندی سے پروڈکشن بونس فنڈ ،گیس رائلٹی کے کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبے لٹک گئے کروڑ پتی ٹھیکیدارعدم ادائیگی سے کک پتی اورعوام رل گئے ۔متاثرین کا عدالت عالیہ سے عارضی حکم امتناعی ہٹانے کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق تین ماہ قبل تحصیل ناظم کرک حاجی عبدالوہاب خٹک کیجانب سے گیس رائلٹی ،پروڈکشن بونس فنڈ بلدیاتی نمائندوں کی جگہ ایم پی ایز کے ذریعے خرچ کرنے کے حکومتی فیصلے کو عدالت عالیہ بنوں بنچ میں چیلنج کئے جانے پر دو رکنی بنچ نے خرچ پر عارضی پابندی عائد کی تھی جس کی وجہ سے نہ صرف14 کروڑ روپے کے نئے ترقیاتی منصوبے جن کے ورک آرڈرز بھی تین ماہ قبل جاری ہوئے ہیں لٹک گئے بلکہ مکمل ہونے والے کروڑوں روپے کے منصوبوں کی ادائیگی بھی رک چکی ہے جس کے باعث کروڑ پتی ٹھیکیدار ککھ پتی بن کرنہ صرف مزدوروں سے منہ چھپانے لگے بلکہ سینکڑوں آبنوشی ،تعمیراتی منصوبوں کی بندش سے عوام بھی طرح طرح کے مشکلات سے دوچار ہوگئے ہیں جس پر متاثرہ ٹھیکیداروں اور عوام نے پشاور ہائیکورٹ بنوں بنچ کے دورکنی بنچ کے معز ز جسٹس صاحبان سے مطالبہ کیا کہ مفاد عامہ کی خاطر عارضی حکم امتناعی ہٹا کر کیس کو بیشک فیصلہ ہونے تک جاری رکھیں تاکہ ترقیاتی سفر جاری ،ساری رہے ۔