تمام عبادات خالص اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کیلئے کی جاتی ہے ، مولاناحسین احمد

تمام عبادات خالص اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کیلئے کی جاتی ہے ، مولاناحسین احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(سٹی رپورٹر)دین اسلام میں تمام عبادات خالص اللہ کی رضا اور خوشنودی حاصل کرنے کے لیے کی جاتی ہیں۔اور کسی بھی اپنے نیک عمل کو حصول دنیا اوراس کے مصائب سے چھٹکارا کے لیے اختیار نہ کیا جائے ۔کیونکہ تمام مذاہب باطلہ میں عبادات صرف دنیاوی مقاصد کے حصول کے لیے کی جاتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار وفاق المدارس کے صوبائی ناظم اعلی مولانا حسین احمد نے جامعہ عثمانیہ میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ انسان جسم اور روح کا مرکب ہے انسان جب بھی کوئی نیک عمل کرتا ہے تو اس کا سبب اس کی روح کی حیات ہوتی ہے ۔اور روح کی غذ ا ذکر الہی ہے ۔جو اسے مضبوط اور توانا رکھتی ہے ۔جس سے انسان نیکی اختیار کرتا ہے اور برائی سے بچتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم سب کی یہ ذمہ داری ہے کہ اس دین اسلام کی تعلیمات کوہر بندہ تک پہنچائیں