مودی سرکار کے مظالم کے نئے ہتھکنڈنے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبا نہیں سکتے:سینیٹر ساجد میر

مودی سرکار کے مظالم کے نئے ہتھکنڈنے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبا نہیں ...
مودی سرکار کے مظالم کے نئے ہتھکنڈنے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبا نہیں سکتے:سینیٹر ساجد میر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کاکہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ا نسانی حقوق کی پامالی پر عالمی برادری اور تنظیمیں آواز بلند کریں، کشمیری عوام اپنی آزادی کی منزل کے قریب پہنچ چکے ہیں، پانچ فروری کو یوم کشمیر کے سلسلہ میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے،مودی سرکار کے مظالم کے نئے ہتھکنڈنے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبا نہیں سکتے۔

سینیٹر ساجد میر نے  تحریک المجاہدین جموں وکشمیر کے امیر شیخ جمیل الرحمن سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو بھی چاہیے کہ وہ مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اور خاص طور پر اسلامی ممالک میں بھرپور طریقے سے اجاگر کرے تاکہ وہ بھی کشمیریوں کی آزادی کے حق میں اپنا وزن ڈال سکیں اور بھارت کو کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دینے پر مجبور کیا جاسکے ۔ شیخ جمیل الرحمن نے سینیٹر ساجد میر کو بتایا کہ گزشتہ سال کشمیریوں پربھارتی مظالم کے لحاظ سے بدترین سال رہا ،اس ایک سال کے دوران بھارتی فوجیوں نے ڈھائی سو مجاہد شہید کیا اور ڈیڑھ سو عام کشمیریوںکا قتل عام کیا ،دو روز قبل ہندو شدت پسندوں نے جموں میں کمسن بچی کو درندگی کا نشانہ بنایا ،اسی طرح 8 سالہ مسلمان لڑکی کو ہندو توا گینگ نے پالیسی کے تحت اغوا کیا اور جموں کے ہندو مندر میں زیادتی کے بعد قتل کیا گیا،انسانیت سوز واقعات بھارت میں اقلیتوں کے خلاف جرائم کی نئی لہر بن کر ابھر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کے حق میں بھارت کے اندر سے اٹھنے والی موثر آوازوں سے بھی مسئلہ کشمیر کے یواین قراردادوں کے مطابق حل کیلئے عالمی قیادتوں اور اداروں کو بیدار کیا جا سکتا ہے، پاکستان کو میڈیا اورسفارتکاری کے ذریعے یورو ایشیا اور ایشیا گلوبل کے مطالبات عالمی برادری متعلقہ تنظیموں اور اقوامِ متحدہ تک پہنچانے کی کوشش کرنی چاہئے۔ پروفیسر ساجد میر نے  شیخ جمیل الرحمن کو  اپنے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ آپ تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں، پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔