ڈیرہ‘ مانکا کینال کو بچوں کی سیر گاہ میں تبدیل کرنیکا فیصلہ

ڈیرہ‘ مانکا کینال کو بچوں کی سیر گاہ میں تبدیل کرنیکا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر)  میٹروپولیٹن کارپوریشن ڈیرہ غازی خان کی خراب مشینری کی فوری مرمت کرکے فیلڈ میں لگانے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔کمشنر نسیم صادق نے اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹریکٹرز اور دیگر مشینوں  کے انجن کی مرمت کیلئے ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں۔پرائیویٹ ورکشاپ کے ذریعے فوری کام شروع(بقیہ نمبر37صفحہ7پر)


 کرایا جائے۔کمشنر نے ڈرائیوروں کی مشاورت  سے مشینری کے تمام نقائص دور کرانے کے احکامات جاری کئے۔انہوں نے کہا کہ چار مکینیکل سویپرز کی مرمت کے بعد شاہراہوں کی صفائی پر لگا دیا ہے دیگر مشینری کو فنکشنل کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ تمام مشینری فیلڈ میں کام کرتے نظر آنی چاہیے۔اس موقع ایم او سروسز عباس سرور،ملک رحمن اور دیگر موجود تھے۔کمشنر ڈیرہ غازی خان نسیم صادق آر پی او عمران احمر اور ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کے ہمراہ پیر 13 جنوری کو دس بجے دن سے ساڑھے گیارہ بجے دن تک  اپنے آفس میں کھلی کچہری لگائیں گے اور  عوام کے مسائل سنیں گے۔ضلع میں تعینات تمام محکموں کے افسران موجود ہوں گے۔یہ بات اسسٹنٹ کمشنر جنرل محمد صفات اللہ نے یہاں بتائی۔ مانکا کینال ڈیرہ غازی خان کو بچوں کی سیرگاہ میں تبدیل کیا جائیگا۔کناروں کی ڈریسنگ کرکے گرین بیلٹس بنائی جائیں گی۔مانکا کے کناروں پر مقامی ثقافت سے مزین اونٹ ریڑھی چلائی جائے گی جس میں سیٹوں کے ساتھ ایک سی ڈی اور دیگر تفریح کا سامان نصب کیا جائیگا۔بگھی میں لاؤڈ سپیکر نصب کیا جائیگا۔کناروں پر چھوٹے پارکس بناکر جھولے اور بنچز نصب کی جائیں گی۔کمشنر نسیم صادق نے ورکشاپ کا معائنہ کرتے ہوئے بگھی،جھولوں اور بنچز کی تیاری کے عمل کا جائزہ لیا۔کمشنر نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ  ڈیرہ غازی خان ثقافت کو سامنے رکھتے ہوئے  دونوں بگھی کو خوبصورت بنایا جائے۔کمشنر نے اونٹ کی خریداری کیلئے بھی احکامات جاری کردئیے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ،چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن اقبال فرید اور دیگر افسران موجود تھے۔
حکم /فیصلہ