فیصل آباد میں گھریلو ملازمہ پر تشدد، 23سالہ خاتون جاں بحق

  فیصل آباد میں گھریلو ملازمہ پر تشدد، 23سالہ خاتون جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد(آئی این پی)  نواحی علاقے شمیر والا میں گھریلو ملازمہ پر تشدد کے نتیجے میں 23 سالہ مسرت جاں بحق ہوگئی۔پولیس کے مطابق فیصل آباد کے نواحی علاقے شمیر والا میں گھریلو ملازمہ پر تشدد کیا گیا جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئی ہیں، 23 سالہ مسرت بی بی پر بیہمانہ تشدد کے نتیجے میں ان کے پورے جسم پر نیل پڑے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ مسرت بی بی شمیر والا میں عظمی بی بی کے گھر میں ملازمہ تھی  اور کام کاج پر تکرار ہوئی تو عظمی نے ڈنڈوں کے وار کر کے ملازمہ کو قتل کر دیا، مسرت بی بی کے بھائی کی درخواست پر(بقیہ نمبر18صفحہ12پر)


 تاندلیانوالہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
ملازمہ جاں بحق