مناسب ہوگا کل تک اپنے دلائل مکمل کرلیں،آئینی بنچ کی خواجہ حارث کو ہدایت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کے دوران آئینی بنچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے خواجہ حارث کو ہدایت کی کہ مناسب ہوگا کل تک اپنے دلائل مکمل کرلیں۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت ہوئی،سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی،وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیئے،عدالت نے خواجہ حارث کو ہدایت کی کہ مناسب ہوگا کل تک اپنے دلائل مکمل کرلیں،جسٹس امین الدین نے کہاکہ کون سے مقدمات فوجی عدالتوں کو منتقل ہوئے اور کیوں؟مختصر رکھیے گا، ججز کے کوئی سوالات ہوئے تو آخر میں اسے بھی دیکھ لیں گے۔