محمد رضوان نے عمدہ فیلڈنگ کی بدولتشائقینکرکٹ کے دل جیت لئے

محمد رضوان نے عمدہ فیلڈنگ کی بدولتشائقینکرکٹ کے دل جیت لئے
 محمد رضوان نے عمدہ فیلڈنگ کی بدولتشائقینکرکٹ کے دل جیت لئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دمبولا (آئی این پی) سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے میں محمد رضوان نے اپنی شاندار فیلڈنگ سے دھوم مچا دی، انہوں نے تین شاندار کیچ لئے، ایک اور کیچ لینے کی کوشش میں ایسی چھلانگ لگائی کہ کرکٹ شائقین نے انہیں سپر مین اور کرکٹ کی دنیا میں دوسرا جونٹی رہوڈز قرار دے دیا۔رضوان کا پہلا شکار کوشل پریرا بنے، انہوں نے محمد حفیظ کی گیند پر سلپ میں شاندار کیچ لیا۔ تشارا پریرا کا کیچ بھی ان کے حصے میں آیا، تینتالیسویں اوور میں انہوں نے محمد حفیظ کی گیند پر سلپ میں ایک خوبصورت ڈائیو لگا کر گیند کو دبوچا۔سینتالیسویں اوور میں انہیں شعیب ملک کی گیند پر سری وردنے کا کیچ لینے کا موقع ملا، با ؤنڈری پر کھڑے رضوان نے سپر مین کی طرح اڑتے ہوئے گیند کو جا دبوچا لیکن گیند سمیت باونڈری سے جا ٹکرائے۔اس کا ازالہ انہوں نے انچاسویں اوور میں کر دیا جب راحت علی کی گیند پر شاندار کیچ لے کر سری وردنا کو گھر بھیجا۔ میچ میں جہاں محمد حفیظ کی آل راونڈ کارکردگی کو سراہا جا رہا ہے وہیں محمد رضوان کی فیلڈنگ نے انہیں شہرت دلا دی ہے۔