پی آئی اے نے منافع کمانا شروع کردیا، سی ای او کا انکشاف

پی آئی اے نے منافع کمانا شروع کردیا، سی ای او کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(آن لائن)پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر برینڈ ہلڈن نے انکشاف کیا ہے کہ پی آئی اے نے منافع کمانا شروع کردیا ہے۔لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ایئر لائن کے سی ای او برینڈ ہلڈن برانڈ کا کہنا ہے کہ فی الحال ادارے کی نجکاری سے متعلق کچھ نہیں ہورہا تاہم مستقبل میں اس حوالے سے کچھ نہیں کہا جاسکتا۔


انہوں نے کہا کہ پی آئی اے اب منافع بخش ادارہ بن گیا ہے۔ پی آئی اے اس سال مارچ اور اپریل میں آپریشنل منافع میں رہی ہے۔برینڈ ہلڈن کا کہنا تھاکہ پی آئی ایکے فلائٹ آپریشن میں بہت بہتری آئی ہے تاہم وہ قومی ایئر لائن کے ہر شعبے کو منافع بخش بنانا چاہتے ہیں۔ جس کیلئے اسٹاف کی ٹریننگ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پی آئی اے کے پاس اڑتیس طیارے ہیں جبکہ تین جدید ترین طیارے لیز پر لینے کیلئے بات چیت جاری ہے۔۔#/s#

مزید :

کامرس -